حضرت صاحب ؒ درس شریف گلہار والوں کے 16ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ جاری

پیر 30 دسمبر 2024 14:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2024ء) حضرت خواجہ عالم قبلہ پیر صاحبؒ محمدصادق المعروف حضرت صاحب ؒ درس شریف گلہار والوں کے 16ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ جاری ہیں۔پاکستان،آزادکشمیرکے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے بھی عقیدت مندوں کی آمدکاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔سرکاری محکمہ جات کے ساتھ ساتھ درس شریف گلہارکی کمیٹیاںبھی اپنی اپنی ذمہ داریوںکوبااحسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ عرس مبارک ضلع کا بڑا ایونٹ ہے جس کی سیکیورٹی اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومتی ادارے اور درس شریف کے رضاکار باہمی تعاون سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔عرس مبارک کے انتظاما ت میںٹریفک پولیس،پولیس،شہری دفاع بلدیہ، محکمہ شاہرات سمیت دیگر اداروں بھی متحرک ہیں۔ حضرت خواجہ عالم قبلہ پیر صاحبؒ محمدصادق المعروف حضرت صاحب ؒ درس شریف گلہار والوں کے 16ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پرآج مورخہ 31دسمبر کوضلع بھرمیں تعطیل ہوگی۔ دعا صبح 10بجے صاحبزادہ حافظ زاہد سلطانی صاحب کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :