چھوٹے بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں اور ان کے سر وں کو ڈھانپ کر رکھیں ،ڈاکٹر نعمان خالد قریشی

پیر 30 دسمبر 2024 15:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2024ء) ماہر امراض بچگان ڈاکٹر نعمان خالد قریشی العباس نے کہا ہے کہ شدید سردی کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں جس میں نزلہ زکام کھانسی بخار وغیرہ شامل ہے ان حالات میں ہم سب کو احتیاط کی ضرورت ہے خصوصا بچوں کو گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ گرم اشیاء کا استعمال زیادہ سے زیادہ کروائیں تاکہ وہ ٹھنڈ سے بچ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو شدید سردی پڑ رہی ہے،والدین کو چاہیے کہ وہ اس موسم میں احتیاط کریں اور خصوصا چھوٹے بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں اور ان کے سر خاص طور سینوں کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں کیونکہ ٹھنڈ کی وجہ سے بچوں کی بڑی تعداد نمونیا جیسے مرض میں مبتلا ہو رہی ہے، اس سے بچاؤ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ بچوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے دیں اور ٹھنڈی کھٹی چیزوں سے اجتناب کریں خصوصا تلی ہوئی اشیاء بچوں کے لیے نقصان دہ ہیں،والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کرے۔ ڈاکٹر نعمان خالد قریشی نے مزید کہا کہ بچے کو نزلہ کھانسی وغیرہ کی شکایت ہو تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :