100 مسلم جوڑے 100 ہندو جوڑے اور 50 مسیحی جوڑے شامل تھے جوکہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

250 غریب مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں اور ہر شادی شدہ جوڑے کو ایک لاکھ دس ہزار روپے کا تحفہ کے طور پر گھریلو زندگی کا سامان دیا جاتا ہے، ۔بابا راجکمار

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 30 دسمبر 2024 17:36

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 دسمبر 2024ء )ضلع سانگھڑ تعلقہ ٹنڈوآدم میں اوڈیرلال ویلفئیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام ٹانگوں سے معذور دل میں انسانیت کا جزبہ لئے اقیلیتی برادری کے رہنماء بابا راجکمار کی جانب سے سانگھڑ کے تعلقہ ٹنڈوآدم میں 250 اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 100 مسلم جوڑے 100 ہندو جوڑے اور 50 مسیحی جوڑے شامل تھے جوکہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ایک طرف مولوی کی جانب سے نکاح کی رسم ادا کی گئی تو دوسری جانب پنڈت کی جانب سے اگنی کے پھیرے بھی لگوائے گئے اس موقع پر بابا راجکمار کا کہنا تھا کہ میں پچھلے دس سال سے انسانیت کے لئے کام کررہا ہوں اور ہر سال 250 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ ہر شادی شدہ جوڑے کو ایک لاکھ دس ہزار روپے کا تحفہ کے طور پر گھریلو زندگی کا سامان دیا جاتا ہے دوسری جانب شادی شدہ جوڑوں کا کہنا تھا کہ آج ہم بہت خوش ہیں اور ہم نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا ہے ہم بابا راجکمار کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی بدولت آج ہمیں یہ خوشی ملی جبکہ ہمارے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے