کشمیر لٹریری فورم مظفرآباد کے زیرِ اہتمام سال نو کے سلسلے میں تخلیہ نلوچھی مظفرآباد میں نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد

جمعرات 2 جنوری 2025 17:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2025ء) کشمیر لٹریری فورم مظفرآباد کے زیرِ اہتمام سال نو کے سلسلے میں معروف شاعر ادیب پروفیسر اعجاز نعمانی کی میزبانی میں تخلیہ نلوچھی مظفرآباد میں نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت معروف شاعر ایاز احمد عباسی نے کی جبکہ سیکرٹری حکومت احمد عطائی۔ڈاکٹر فرزانہ فرح۔ڈاکٹر آمنہ بہار مہمانان گرامی تھے۔

مشاعرہ میں مہمانوں کے علاؤہ دیگر معروف شعراء ایم یامین۔حق نواز مغل۔اسلم خواجہ۔احمد شیزی۔

(جاری ہے)

نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا اس موقع پر معروف سنگر نعمان سلیم باغوی نے صوفیانہ کلام پیش کیا ۔سیکرٹری حکومت احمد عطاء اللہ اور ایاز احمد عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تخلیہ علم و ادب کا مرکز اور کاوشوں کا سہرا پروفیسر اعجاز نعمانی کے سر ہے کشمیر لٹریری فورم علم و ادب کے فروغ اور نیے شعراء کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ نئے سال کی آمد پر خوبصورت نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد احسن اقدام ہے اس سلسلے کو مزید مضبوط بنایا جاے گا۔ شہزاد لولابی نے کشمیر لٹریری فورم مظفرآباد کے علمی ادبی کاوشوں کو سراہا۔نظامت کے فرائض ایم یامین نے انجام دیے۔

متعلقہ عنوان :