جمعیت علماء سلام کی سیاسی و عوامی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،مولانا محمد صالح انڈھڑ

جمعرات 2 جنوری 2025 21:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2025ء)جمعیت علماء اسلام صوبہ سند ھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء سلام کی سیاسی و عوامی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن و فخر سندھ قائد سندھ علامہ راشد محمود سومر وکی قیادت میں جمعیت علمائ اسلام دن رات عوام کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل ہے ، سندھ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی حیران کن ہوتی جارہی ہے حکومت سندھ کو چاہئے کہ وہ امن و امان کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جے یو آئی یونٹ منڈودیرو گا?ں کیچی جاگیرانی میں زیر صدارت قاری نصر اللہ سکھروی کے منعقد مجلس عمومی کے اجلاس میں خصوصی طور شرکت کے موقع پر شرکاء اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس کی کاروائی مولوی عبد الصمد چویان نے چلائی جبکہ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے قائدین حافظ عبدالحمید مہرسمیت انور علی جاگیرانی، غلام علی برڑو ،حافظ قربان علی مہر، غلام مرتضیٰ جونیجو سمیت دیگر معزز احباب نے شرکت کی، اجلاس میں تنظیمی امور سمیت ملکی موجودہ صورتحال ، سندھ میں امن و امان کے قیام ، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دیگر ایشوز پر غور کیا گیا ، شرکائ اجلاس سے خطاب کے دوران جمعیت علماء سلام صوبہ سند ھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت کا ہر ایک کارکنان سندھ کے حقوق کیلئے اپنے قائدین کیساتھ کھڑا ہے اور سندھ کے حقوق کیلئے کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائیگی۔