گٹکاماوا کے منی کارخانوں سے2ملزمان گرفتار،گٹکا ماوا، چونا، چھالیہ اور دیگر سامان برآمد

منگل 7 جنوری 2025 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2025ء) پولیس نے گٹکاماوا کے کارخانوں سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چونا، چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکس اور بلدیہ پولیس نے گٹکاماوا کے دومنی کارخانوں پرکارروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے کارخانوں سے 2ٹب ، 140پڑیاں گٹکا ماوا، 3 بورے چونا، ایک ٹب پتی، دو بالٹیاں ،چھالیہ، 130 پڑیاں تیار ماوا، چار پیکٹ پائوڈر،3 شاپر پتی، ڈیجیٹل کانٹا، پیکنگ ریپر و دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں اختر حسین اور محمد حسنین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :