صوابی، پنچ پیر کے رہائشی نے پی ڈبلیو سی سے آرٹیکل شپ مکمل کر کے چارٹرڈ اکانٹسی کا امتحان پاس کرلیا

بدھ 8 جنوری 2025 20:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)گائوں پنچ پیر کے رہائشی سعود عالم خان ولد محمد ابرار خان (پدادا)نے پی ڈبلیو سی سے آرٹیکل شپ مکمل کرتے ہوئے چارٹرڈ اکانٹسی کا امتحان پاس کرلیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہیں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ائی سی اے پی کانوکیشن میں (چارٹرڈ اکانٹسی) کی سند دی گئی جوکہ ضلع صوابی کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے،یاد رہے کہ سعود عالم خان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی کے رکن مسلم لائرز فورم کے رہنما وممتاز قانونِ دان اسفندیار خان ایڈوکیٹ اور سماجی رہنما شہریار خان کے چھوٹے بھائی جبکہ مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے سابق لیڈر و اصلاحی جرگہ پنچ پیر کے سابق جنرل سیکرٹری مرحوم محمدبشیر خان کے بھتیجے ہیں۔

سعود عالم خان کی تاریخی و عہدساز کارکردگی درحقیقت مردم خیز علاقہ ضلع صوابی کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔