ڈرپ اریگیشن ،کاشتکاروں میں پانی کی اہمیت اجاگر کرکے زرعی پیداوار میں اضافہ بھی ممکن ہے، ماہرین واٹر مینجمنٹ

جمعہ 10 جنوری 2025 13:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین واٹر مینجمنٹ نے کہا کہ ڈرپ اریگیشن کانظام زرعی شعبہ میں انقلاب لاسکتاہے جبکہ کاشتکاروں میں پانی کی اہمیت اجاگر کرکے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ بھی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں جب پانی کی قلت کا سامنا ہے کاشتکاروں میں پانی کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں نیز کھیتوں کو مطلوبہ مقدار میں بروقت پانی کی فراہمی کے ذریعے زرعی اجناس کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ کرکے سرسبز زرعی انقلاب کاراستہ ہموار کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ ڈرپ اریگیشن کا نظام نہائت فعال اور زراعت و کسان دوست ہے جس سے بلندی پر واقع قطعات اراضی کو ضرورت کے مطابق پانی دیاجاتاہے اور اس انداز سے بنجر اراضی کو لہلہاتی فصلات میں بھی بدلنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پختہ کھال جہاں پانی کے ضیاع کو روکنے کاپیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں وہیں زرعی ترقی کیلئے ان کا کردار کھیتوں کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کے ضمن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پختہ کھالوں کے ذریعے پانی کی ترسیل میں بھر پور مدد ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :