آغوش کالج مری کے طلباء کی الپائن کلب پاکستان کے راک کلائمبنگ اور لرننگ ری کری ایشنل کیمپ میں شرکت

جمعہ 10 جنوری 2025 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) الخدمت فائونڈیشن کے زیرانتظام آغوش کالج مری کے 10 طلباء نے الپائن کلب پاکستان کے راک کلائمبنگ اور لرننگ ری کری ایشنل کیمپ میں حصہ لیا اور ونٹر سپورٹس کا بھرپور لطف اٹھایا ۔

(جاری ہے)

طلباء نے پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں وال کلائمبنگ اور راک کلائمبنگ کی سخت مشقیں کیں۔ معروف کوہ پیما اور چیمپین ، الپائن کلب پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق نے شرکاء کو عملی مشقوں اور تکنیکی طریقوں سے آگاہی دی۔طلباء کو فٹنس اور مخصوص حالات میں سپورٹس کے بارے میں سکھایا گیا۔