Live Updates

عمران خان کہہ کہہ کر تھک گئے کہ وہ ڈیل کے تحت نہیں، سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے

بانی پی ٹی آئی عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلیں گے، عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس ہائیکورٹ میں جائے گا تو دنیا میں مذاق بن جائے گا، فیصلے کو ہائیکورٹ میں لے کر جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 جنوری 2025 20:05

عمران خان کہہ کہہ کر تھک گئے کہ وہ ڈیل کے تحت نہیں، سرخرو ہو کر جیل سے ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جنوری 2025) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کہہ کہہ کر تھک گئے کہ وہ ڈیل کے تحت نہیں، سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے، بانی پی ٹی آئی عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلیں گے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کہہ کہہ کر تھک گئے کہ وہ ڈیل کے تحت نہیں، سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے، بانی پی ٹی آئی عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلیں گے، عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس ہائیکورٹ میں جائے گا تو دنیا میں مذاق بن جائے گا، کیس کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں لے کر جائیں گے۔

عمران خان نے بڑے فخر کے ساتھ ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر کیسز کا سامنا کیا ہے، 190ملین پاؤنڈ کیس میں ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ فیصلے میں کیا لکھنا ہے، عمران خان القادر ٹرسٹ میں دو ڈھائی سو بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

علیمہ خان نے مزید کہا کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو ان شاءاللہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔ رانا ثنا اللہ کو بتائیں کہ پی ٹی آئی سونا نہیں ہیرا ہے۔

ن لیگی رہنماء رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے لگی ہے۔ یہ اور سٹیبلشمنٹ تو ماشا اللہ ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل بھی کھل جاتی ہے اور رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔ مذاکرات اگر انہوں نے کرنے ہوتے ہیں تو یہ خود ہی صبح 7 بجے جیل کھول دیں گے اگر انہوں نے مذاکرات کرنے ہوئے تو آپ دیکھ لینا فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔

قوم نے عمران خان کا ساتھ دیا اور انھوں نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر مقدمات کا سامنا کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیل کے تحت نہیں سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کو بانی نے نامزد کیا ہے اور اپنے لوگ اس کے پیچھے لگ گئے ہیں۔ سلمان اکرم راجا وہی کرے گا جو عمران خان کہے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا پتا ان کو لکھائی میں مشکل پڑ رہی ہو کہ انہوں نے 190 ملین پاونڈز کے فیصلے میں کیا لکھنا ہے۔ 190 ملین پاونڈز ریفرنس جب ہائی کورٹ میں جائے گا تو دنیا کو پتا چلے گا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے۔ بانی پی ٹی آئی باقی کیسز میں جیل کے اندر نہیں رہ سکے تو اس میں کیسے جیل میں رہیں گے ؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیل کے تحت نہیں، سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے۔ عمران خان کہتے کہتے تھک گئے کہ میں عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلوں گا۔ قوم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ دیا اور انہوں نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر ان مقدمات کا سامنا کیا۔بانی پی ٹی آئی مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات