شخوپورہ کے نواحی قصبہ میں گھریلو سلنڈر پھٹنے کا واقعہ، 2بچوں سمیت 5 افراد زخمی

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 11 جنوری 2025 17:46

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری 2025ء ) سلنڈر پھٹنے کا واقعہ حافظ اباد روڈ جبھراں سٹاپ پر پیش آیا ابتدائی اطلاعات  کے مطابق کچن میں موجود سلنڈر گیس لیکج کی وجہ سے پھٹ گیا کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوراً ریسپانس۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے تمام زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے DHQہسپتال شفٹ کر دیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں رابعہ گلفام 26 سال،سبحان 3سال،محمد حسین 1 ماہ ،نایاب 20سال اور انصار رمضان 18 سال  شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :