محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کوتارامیرا کی فصل کو وبائی جھلساؤ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت

پیر 13 جنوری 2025 11:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو تارامیرا کی فصل کو وبائی جھلساؤ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے تارا میرا کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملے سے بچانے کی غرض سے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا ماہرین زراعت کی مشاورت سے بروقت اقدامات کریں تاکہ انہیں بعد ازاں کسی مشکل یا پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعامرصدیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادنے کہاکہ تارامیراکی فصل کے پتوں، ٹہنیوں، پھلیوں پر وبائی جھلساؤ کی بیماری کے حملہ سے سیاہ و بھورے دھبے پڑ جاتے ہیں اور شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں اسلئے کاشتکاروں کو پودوں کا بغور معائنہ کرتے رہنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں اور بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر فوری تلف کردینا چاہیے نیز برداشت کے بعد متاثرہ فصل کے خش و خاشاک بھی جلا دینے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ وبائی جھلساؤ کے کیمیائی انسداد کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارش کردہ زہروں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :