ریتھک روشن کی پہلی فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کو ریلیز ہوئے 25 سال مکمل

وہ وقت یاد ہے جب اتنا گھبرایا ہوا تھا انڈسٹری کو کیسے ہینڈل کروں گا ، بالی ووڈ سٹار

منگل 14 جنوری 2025 23:30

ریتھک روشن کی پہلی فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کو ریلیز ہوئے 25 سال مکمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کی بطور ہیرو پہلی فلم ’کہو نہ پیا ر ہے‘ کو ریلیز ہوئے 25 سال مکمل ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریتھک روشن نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں اتنا گھبرایا ہوا تھا کہ اس انڈسٹری کو کیسے ہینڈل کروں گا لیکن پہلی فلم کی کامیابی سے مجھے اعتماد اور عوام کا پیار ملا جس کے بعد میری کامیابی کا سفر شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یقین نہیں ہو رہا کہ انڈسٹری میں آئے اتنا عرصہ ہوگیا ہے، وقت تیزی سے گزرا ہے۔

متعلقہ عنوان :