فیصل آباد،باغبانوں کو جنوری کے دوران خوابیدہ حالت میں انگور کی بیلوں کی شاخ تراشی کےساتھ قلمیں تیار کرنے کی ہدایت

بدھ 15 جنوری 2025 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) محکمہ زراعت نے باغبانوں کوکنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس سمیت انگور کی دیگر اقسام کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادحافظ عدیل احمدنے باغبانوں کوآگاہ کیاکہ کہ وہ جنوری کے دوران مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں خوابیدہ حالت میں ہو ں تو ان کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ قلمیں تیار کر لیں اور قلمیں تیار کرنے کے بعد انہیں چھوٹے چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کر نمدارریت یا مٹی میں کم و بیش ایک ماہ کے لئے دبادیاجائے کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلد ہی جڑیں اور پھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگور کی کاشت تقریباًہر قسم کی زمین میں کی جاسکتی ہے تاہم انگورکی کامیاب کاشت کے لئے درمیانی ذرخیز، ہلکی میرا اور مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین زیادہ موزوں ہے البتہ کلراٹھی، سیم زدہ اور بھاری میرازمین سمیت ایسی زمین جس میں پانی دیر تک کھڑارہے وہ انگور کی کاشت کےلئے مناسب نہیں۔

متعلقہ عنوان :