محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کوکابلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسرا پانی پھول آنے پر دینے کی ہدایت

بدھ 15 جنوری 2025 16:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین پلسزکی جانب سے کاشتکاروں کو کابلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسرا پانی پھول آنے پر دینےکی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ چنے کے مرجھاؤ، جھلساؤ، بلائٹ سے بچاؤ کےلئے کاشتکار باقیات تلف کرنے میں بھی کوئی کوتاہی نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے اور ویسے بھی چنا زیادہ تر بارانی علاقوں کی فصل ہے اس لئے آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکا پانی لگا ئیں ۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کافی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آبپاش علاقوں میں کثرت کھاد، اگیتی کاشت یا بارش کے باعث اگر فصل کاقد زیادہ بڑھ رہا ہو تو مناسب حد تک اسے سوکا دیں اور کاشت کے دو ماہ بعد شاخ تراشی بھی کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیت میں چنے کے مرجھاؤ، چنے کے جھلساؤ،بلائٹ سے متاثرہ پودے نظرآئیں تو انہیں فوری تلف کردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :