وائس چیئرمین حاجی شفیع الرحمن جدون کا ایچ خوجہ ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے شکایتی سیل کا خصوصی دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 15 جنوری 2025 17:27

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2025ء )ایچ ایم خوجہ ٹاؤن کمیٹی نواب شاہ کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی کی بلڈنگ میں عوامی شکایتی سیل قائم کردیا گیا شکایتی سیل کا وائس چیئرمین ایچ ایم خوجہ ٹاؤن کمیٹی نواب شاہ حاجی شفیع الرحمن جدون نے خصوصی دورہ کیا اور کہا کہ کمپلینٹ سینٹر کو قائم کرنے کا مقصد ایچ ایم خوجہ ٹاؤن کمیٹی نواب شاہ کے رہائشی اپنی شکایات باآسانی درج کروائیں تاکہ ایچ ایم خوجہ ٹاؤن کمیٹی نوابشاہ کی عوام کے مسائل کو فوری حل کرکے شکایات دور کی جائیں ۔