وفاقی وزیررانا تنویر حسین سے ایرانی سفیر کی ملاقات‘ زرعی تجارت کے فروغ پر بات چیت

جمعرات 16 جنوری 2025 22:58

وفاقی وزیررانا تنویر حسین سے ایرانی سفیر کی ملاقات‘ زرعی تجارت کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2025ء)وفاقی وزیرتحفظ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی اور زرعی تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔وفاقی وزیر راناتنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم ہے،انہوں نے ایران کو پاکستانی چاول، آم اور حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے پر زوردیا۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے قرنطینہ اور درآمدی معیار پر تعاون کی اہمیت پر گفتگوکی اورپاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تجارتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا تنویرکے مطابق ایرانی سفیر سے ملاقات میں زرعی تحقیق اور پانی کے بہتر استعمال پر گفتگوکی گئی ۔وفاقی وزیر نے ایران کو پاکستانی پولٹری مصنوعات برآمد کرنے کی تجویز دی۔پاکستانی پھل اور سبزیوں کی ایران کو برآمدات میں اضافے کی پیشکش کی گئی۔رانا تنویر حسین نے ایران کے ساتھ غذائی تحفظ کے مشترکہ اقدامات کی تجویزدی۔