سرگودھا میں تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر میں جاںبحق55 سالہ وین ڈرائیور،35 سالہ خاتون سکول ٹیچر اور دونوں طالبات سپردخاک

جمعہ 17 جنوری 2025 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)سرگودھا میں تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر میں جاںبحق55 سالہ وین ڈرائیور،35 سالہ خاتون سکول ٹیچر اور دونوں طالبات کو سپردخاک کر دیا اور سات شدید زخمی طلبہ کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا اورڈمپر مالک و ڈرائیورز کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 133جنوبی کے قریب 46 اڈا روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر میں 4 افراد چک 132 جنوبی کا 55 سالہ وین ڈرائیور،35 سالہ خاتون سکول ٹیچر اقرااور 2 طالبات فتح نور،8 سالہ جنت ارشاد جاں بحق اور دیگر طلبہ 10 سالہ عمران،12 سالہ حیدر عباس، 19 سالہ اقرا ناصر،14 سالہ ہاتم فاطمہ، مہنال ثاقب،28 سالہ عطیہ عمران، 13 سالہ عین احمد، 12 سالہ ہادی احمد12 سالہ آنیااحمد،13 سالہ معید حسین،10 سالہ ایمان،15 سالہ عبدالمقید،7 سالہ مہرہا ناصر،عمران، 16 سالہ فیاض حیدر،14 سالہ ایمان،آیان،23 سالہ اویس،10 سالہ داود،فیاض،25 سالہ کنول،6 سالہ قاسم،15 سالہ نور فاطمہ، عبدالمعید وغیرہ شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے متوفین کی نعشیں ورثا کے سپرد کر دیں جن کو آبائی چک میں سپردخاک کر دیا گیا اور پولیس سلانوالی نے محمد وارث کی مدعیت میں ڈمپر ڈرائیور کے خلاف تیزرفتاری کا مقدمہ ڈمپر مالک محمد ابرار اور ڈرائیورز کے خلاف زیر دفعہ 322/337/279/109 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔