آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کا نذر، ایک ایک پوائنٹ مل گیا

ہفتہ 18 جنوری 2025 14:30

جوہر بہرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2025ء)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کا نذر ہوگیا ، دونوں ٹیموں کوایک ، ایک پوائنٹ مل گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جوہر کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم گروپ بی میں پاکستان اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا اور مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا