دو موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک خاتون جاں بحق،ایک شخص زخمی

پیر 20 جنوری 2025 17:11

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک خاتون جاں بحق اورایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ شب رات گئے مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر سہرانی بائی پاس،چوک قریشی کے نزدیک دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا کر گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی میں جا لگے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں 20 سالہ آسیہ بی بی زوجہ نادر موقع پر جاں بحق ہو گئی،اور 45 سالہ فقیر محمد ولد رحیم بخش زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 ٹیم نے جاں بحق خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کر دی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔\378