ساہیوال، بھرے بازار میں فائرنگ ،دو بھائی زخمی،سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج، دو گرفتار

پیر 20 جنوری 2025 23:03

ساہیوال، بھرے بازار میں فائرنگ ،دو بھائی زخمی،سات ملزموں کے خلاف مقدمہ ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2025ء)حیات آباد چیچہ وطنی میں لڑائی کی رنجش پر بھرے بازار میں یوسف وغیرہ سات مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو چچازاد بھائیوں علی عباس اور عاطف بلوچ کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ دونوں زخمیوںکو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ جہاں عاطف بلو چ کی حالت نازک ہے۔ واقعات کے مطابق علی اصغرکے بھائی علی عباس اور محمد یوسف کے درمیان چند روز قبل جھگڑا ہو ا تھا۔

جس کی پنچائیت نے صلح کروا دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات پونے دس بجے جب علی عباس اور عاطف بلوچ محنت مزدوری کے بعد واپس گھروں کو چک 36بارہ ایل جا رہے تھے تو بازار میں ایک دوکان پر سگریٹ خریدنے کے لیے کھڑے دیکھ کر محمد یوسف ، طلحہ ،رانا علی شان، علی عرف کالا ، حسن شاہ اور دو نا معلوم آتشی اسلحہ سے مسلح آ گئے ۔ پستولوں سے فائرنگ کر کے علی عباس اور عاطف بلوچ کو شدید زخمی کر کے فرار ہوگئے۔پولیس سٹی چیچہ وطنی نے علی اصغر بھائی کی مدعیت میں مقدمہ 149, 148, 324ت پ 7ملزموں کے خلاف درج کر لیا ہے ۔ محمد یوسف اور حسن شاہ دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :