محکمہ زراعت کی کارروائی، 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی ادویات برآمد،ملزم گرفتار

منگل 21 جنوری 2025 23:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات کی تیاری و خریدوفروخت کے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پیسٹی سائیڈز انسپکٹر ڈاکٹر عبدالرئوف نے ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ الیاس رضا کلاچی کی سربراہی میں ملتان میں واقع ایک غیر قانونی سٹور پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

کامیاب چھاپہ کے نتیجہ میں 646 لٹر اور 500 کلو گرام جعلی زرعی زہریں برآمد کر لی گئیں، پکڑی گئی جعلی زہروں کی مالیت 84 لاکھ26 ہزار 160 روپے سے زائد ہے۔

پولیس کے ہمراہ مارے گئے چھاپے کے ذریعے موقع سے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے مختلف کمپنیوں کے پرنٹ شدہ زرعی زہروں کے لیبل،خالی اور پیک شدہ بوتلیں برآمد کرلیں، جنہیں لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔محکمہ زراعت نے ملزم کیخلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ مظفر آباد میں استغاثہ دائر کردیا۔

متعلقہ عنوان :