فروٹ فلائی کا حملہ ترشادہ پھلوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے،ڈاکٹر مقصوداحمد

بدھ 22 جنوری 2025 11:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ فروٹ فلائی کا حملہ ترشادہ پھلوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے لہذا باغبان پھل کو کیڑے سے بچانے کے لئے فوری تدارکی اقدامات کریں تاکہ انہیں معاشی لحاظ سے نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیامیں تقریباً24اقسام کی پھل کی مکھیاں موجودہیں جن میں 7اقسام پاکستان میں پائی جاتی ہیں اور کیڑوں کے ماہرین اور پھل درامد کرنے والوں کو پھل کی مکھی کے نقصان کا سامناہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیڑے بارے باغبان حضرات کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھل کی مکھی کی جسامت عام گھریلو مکھی جتنی اور اس کی رنگت سرخی مائل بھوری ہوتی ہے‘مکھی کے دھڑ پر لمبائی پردوپیلے رنگ کی دھاریاں اور یہ سنڈیاں ٹانگوں کے بغیر ہوتی ہیں جن کا رنگ ہلکاپیلاہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مادہ مکھی اپنے انڈے دینے والی سوئی پھل میں چبھو کر ایک وقت میں چھلکے کے نیچے3 سے 4 انڈے دیتی ہے جن سے موسم گرما میں 2تا4دن اور موسم سرمامیں 4 تا 8 دن میں سنڈیاں نکل آتی ہیں۔

کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھل کی مکھی کی جسامت عام گھریلو مکھی جتنی اور اس کی رنگت سرخی مائل بھوری ہوتی ہے‘مکھی کے دھڑ پر لمبائی پردوپیلے رنگ کی دھاریاں اور یہ سنڈیاں ٹانگوں کے بغیر ہوتی ہیں جن کا رنگ ہلکاپیلاہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مادہ مکھی اپنے انڈے دینے والی سوئی پھل میں چبھو کر ایک وقت میں چھلکے کے نیچے3 سے 4 انڈے دیتی ہے جن سے موسم گرما میں 2تا4دن اور موسم سرمامیں 4 تا 8 دن میں سنڈیاں نکل آتی ہیں۔