محکمہ زراعت پنجاب نے نئے باغات لگانے بارے سفارشات جاری کر دیں

بدھ 22 جنوری 2025 18:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے نئے باغات لگانے بارے سفارشات جاری کر دی ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان حضرات ترشاوہ پھلوں کی بیمار،سوکھی اور غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کریں۔کنو،مسمی وغیرہ کی برداشت جاری رکھیں اور برداشت شدہ پودوں کی شاخ تراشی تیزدھار آلات سے کرتے رہیں۔

نئے باغات لگانے کے لیے زمین کی تیاری کریں اور گڑھے کھودیں۔

(جاری ہے)

باغبان محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ترشاوہ باغات میں متوازن کیمیائی کھادیں ڈالیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ باغبان کنو، چائنا لیموں اور دیگر اقسام کی برداشت جاری رکھیں۔نئے باغات لگانے کے لئے زمین کی تیاری کریں اور 3x3x3 کے گڑھے کھودیں اوران کو15 دن کیلئے کھلے رکھیں۔گڑھوں میں ایک فٹ اوپر والی گڑھے کی ایک حصّہ مٹی،ایک حصّہ بھل اور ایک حصہ گلی سڑی گوبر کی کھاد ملا کر بھر دیں اور بعد ازاں، پانی لگا کر ہموار کریں۔نئے باغات لگانے کیلئے پودوں کی خرید ترجیحاً سرٹیفائیڈ نرسری سے کریں۔باغبان اس پندھرواڑے میں فاسفورس،پوٹاش اور اجزائے صغیرہ والی کھادیں ڈال سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :