چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کا دورہ ملتان،بد عنوانی سے نمٹنے کیلئے مختلف اہداف تفویض کئے

جمعہ 24 جنوری 2025 23:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2025ء) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب )لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے دورہ ملتان کے دوران بد عنوانی سے نمٹنے کیلئے مختلف اہداف تفویض کئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے جمعہ کو نیب ملتان کا دورہ کیا۔اس دوران چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں بورڈ آف ریونیو پنجاب،محکمہ ریونیو جنوبی پنجاب،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب کے نمائندے شریک ہوئے۔

چیئرمین نیب نے جنوبی پنجاب کے تمام محکموں کو باہمی تعاون بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریاستی اراضی کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کیخلاف کارروائیاں عمل میں لانے اورسرکاری اراضی واگزار کروانے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں اور تمام سرکاری محکموں کو نیب کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔چیئرمین نیب نے بدعنوانی کے خلاف نیب ملتان کی کوششوں کو سراہا اور مختلف اہداف تفویض کئے۔