زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹر لوپ کی جانب سے 22 انڈر گریجویٹ طلباء کو سکالرشپ فراہمی کی تقریب منعقد

ہفتہ 25 جنوری 2025 17:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) انٹرلوپ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 22 انڈر گریجویٹ طلباء کو سکالرشپ فراہم کی ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے انٹرلوپ کے سپیشل سیکرٹری ٹو چیئرمین کرنل (ر) اعجاز احمد ناصر اور ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹں زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم کے ہمراہ ایک تقریب میں چیک تقسیم کئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 8ہزار مستحق اور ہونہار طلباء کو وظائف فراہم کر رہی ہے جو انہیں علم کی پیاس بجھانے اور زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے طلباء کا تعلق کم آمدنی والے طبقے سے ہے اور ان کے لیے فیس ادا کرنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے یونیورسٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور مخیر حضرات کے مالی تعاون سے اس نیک مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر ہونہار سکالرشپ کے تحت زرعی یونیورسٹی کے 1890 طلباو طالبات کو سکالرشپ مہیا کئے گئے ہیں۔ کرنل (ر) اعجاز احمد ناصر نے کہا کہ انٹرلوپ نے 2018ء سے اب تک یونیورسٹی کے 54 طلباء کی مدد کی ہے اور وہ مستحق طلباء کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ وقار اکبر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :