علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

بدھ 25 جون 2025 16:21

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پہلے سے جاری اور نئے طلباء وطالبات کے لیے سمسٹر خزاں 2025کے داخلہ جات یکم جولائی 2025 سے شروع ہو ں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی ملتان غلام حسین کھوسہ کے مطابق سمسٹر خزاں 2025میں جن پروگراموں میں داخلہ جات ہوں گے ان میں میٹرک(جنرل)،میٹرک (درس نظامی)،میٹرک اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ،چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ و ڈپلومہ،ایف اے(جنرل)،ایف اے (درس نظامی)،آئی کام،ایف اے اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ،بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)،بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی اے اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ کے لیے،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی،بی ایس /ایم اے /ایم ایس سی کی بنیاد پر بی ایڈ ٹیچر ٹریننگ پروگرام(چار سالہ،اڑھائی سالہ اورڈیڑھ سالہ)، پی ایچ ڈی،ایم فل/ ایم ایس،ایم ایس (آنر)،ایم بی اے (کامن ویلتھ)،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی بنیاد پر بی ایس پروگرام(چار سالہ،اڑھائی سالہ اوردو سالہ)،بی بی اے(چار سالہ،اڑھائی سالہ اوردو سالہ)،پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میٹرک،ایف اے/آئی کام،ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی ایڈ پروگرامز میں طلباء وطالبات آن لائن یا داخلہ فارم پر اپلائی کر سکیں گے جب کہ دیگر پروگرامز میں داخلہ جات آن لائن اپلائی کر یں گے۔ آن لائن اپلائی کے لیے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں فرنٹ ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا جہاں سے طلبا ء وطالبات کسی بھی اضافی فیس کے بغیر آن لائن داخلہ اپلائی کر سکتے ہیں۔ تمام پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :