Live Updates

انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا

جمعہ 23 مئی 2025 17:49

انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے سترہویں روز صبح کی شفٹ میں سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین انٹربورڈ غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایات پر آڈٹ افسر زاہد لاکھو اوررکن کنٹرول روم کمیٹی سید عمران علی پر مشتمل ٹیم نے جناح گورنمنٹ کالج ناظم آباد میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

انٹربورڈ کی ٹیم نے امتحانی مرکز سے چار نقل کے کیسز پکڑ کر مزید کارروائی کیلئے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کیے۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد بھی مرکزی کنٹرول روم سے ڈیجیٹل لنک کے ذریعہ براہ راست امتحانی عمل کی نگرانی کررہی ہیں تاکہ امتحانی عمل کوشفاف اور پرامن انداز میں جاری رکھا جاسکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات