پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی

بدھ 11 جون 2025 15:44

پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پنجاب میں شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی گئی۔ اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب راناسکندر حیات نے صوبے میں اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے سمر کیمپ لگانیکی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

راناسکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کا دورانیہ 30 روز ہوگا، اس سے زیادہ سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے، طلباء و طالبات کو یونیفارم سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ سمر کیمپ میں شرکت ہر طالب علم کیلئے لازمی نہیں ہو گی۔وزیر تعلیم پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی اسکول کو سمر کیمپ لگانے کے لیے الگ سے فیس لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :