ڈی پی او چکوال کے حکم پر الفلاح مسجد کے موذن کو تھانہ سٹی کے ایس ایچ او راجہ فیصل نے 70 ہزار روپے دے دیے

Qamar Abbas قمرعباس ہفتہ 25 جنوری 2025 16:34

چکوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) ڈی پی او چکوال کے حکم پر الفلاح مسجد کے موذن کو تھانہ سٹی کے ایس ایچ او راجہ فیصل نے 70 ہزار روپے دے دیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چکوال احمد محی الدین نے گزشتہ شب الفلاح مسجد فیصل کالونی چکوال میں بعد از نماز جمعہ لوگوں کے مسائل سنے جس میں مسجد الفلاح کے موزن نے شکایت کی کہ ان کے 70 ہزار روپے ان کی کریانہ کی دکان سے رات گئے گن پوآئنٹ پر چھین لیے گئے۔

جس پر ڈی پی او چکوال نے ایس ایچ او سٹی اور اپنے عملے کو حکم دیا کہ شام تک 70 ہزار روپے موزن الفلاح مسجد کو دیں۔جس پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی نے رات کو 70 ہزار روپے موذن الفلاح مسجد کے حوالے کر دیے۔عوامی ہلقوں میں ڈی پی او چکوال کے اس قدم کو خوب پزیرائی مل رہی ہے۔اور ویل ڈن ڈی پی او چکوال کا سوشل میڈیا ٹرینڈ چکوال میں ٹاپ ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :