پاکستان میں تجریدی مصوری کے بانی شاکر علی کی50ویں برسی (آج)منائی جائیگی

اتوار 26 جنوری 2025 17:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2025ء)پاکستان میں تجریدی مصوری کے بانی شاکر علی کی50ویں برسی (آج)پیرکومنائی جائیگی وہ 6مارچ 1914 کو رام پور میں پیدا ہوئے تھے شاکر علی پاکستان میں تجریدی مصوری کے ساتھ ساتھ تجریدی خطاطی کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں انہوںنے آیات قرآنی کو تجریدی انداز میںلکھنے کی جوبناڈالی اسے بعدازاں حنیف رامے ،صادقین ، آفتاب احمد ،گل جی اور شکیل اسماعیل نے بام عروج تک پہنچادیا حکومت پاکستان نے فن مصور ی میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 1962میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 1971میں ستارہ امتیاز عطاکیے تھے محکمہ ڈاک نے ان کی وفات کے بعد دو ڈاک ٹکٹ19 اپریل1990 اور14 اگست2006 کو ان کی مصوری اور تصویر سے مزین جاری کیے وہ27 جنوری1975 کو وفات پاگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :