رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا

چوہدری شجاعت حسین کی صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جنوری 2025 15:18

رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ سربراہ ق لیگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کے موقع پر اپنی رہائش گاہ گلشنِ راوی میں تقریب سالگرہ کا انعقاد کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں متحد ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین ریاست وقوم کی بہتری کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہتے ہیں۔ سیاست میں شائستگی اور وضع داری چوہدری شجاعت حسین کا خاصہ ہے۔ اس موقع لر دیگر پارٹی کارکنان کا چوہدری شجاعت حسین کو بھرپور خراجِ تحسین۔