ضلع بھر میں تعمیر و ترقی کے 202 منصوبوں کےلئے 28 ارب 88 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،چیئرمین ضلعی رابطہ کمیٹی

پیر 27 جنوری 2025 22:54

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین ضلعی رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت تعمیر ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے مسلسل کوشاں ہے۔ صوبائی اور قومی حلقوں کی سطح پر عوام کی فلاح کئے لئےاربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

یہ بات انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن اور ممبران صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ، محمد نواب خان اور سبطین رضا بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں تعمیر وترقی کے 202 منصوبوں پر کام شروع کیا گیا تھا جس کے لئے 28 ارب 88 کروڑ 99 روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں میں سے 14 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 188منصوبوں پر کام جاری ہے اور اب تک 11 ارب 7 کروڑ 99 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ جس پر چیئر مین کمیٹی عامر طلان خان گوپانگ نے کہا کہ جس منصوبوں کے فنڈز مکمل آچکے ہیں ان کو 30 جون تک مکمل کیا جائے ۔ اجلاس میں ضلع کے 2 قومی اور6صوبائی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ممبران قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی کی طرف سے مجموعی طور پر 82 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئے تھے ۔

82 ترقیاتی منصوبوں کا مجموعی طور پر 2ارب 40 کروڑ روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں رابطہ سٹرکوں کی تعمیرو مرمت، سیویج ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے منصوبے شامل ہیں۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ کی طرف سے 9 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئےتھے جن کی مجموعی لاگت30 کروڑ روپے تھی۔ ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار کی طرے سے 9 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئےتھے جن کی مجموعی لاگت 30 کروڑ روپے تھی۔

ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ کی طرف سے 11 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئےتھے جن کی مجموعی لاگت 30 کروڑ روپے تھی۔ممبر صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر کی طرف سے 13 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئےتھے جن کی مجموعی لاگت 30 کروڑ روپے تھی۔ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان کی طرف سے 10 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئے تھےجن کی مجموعی لاگت 30 کروڑ روپے تھی۔

ممبر صوبائی اسمبلی سبطین رضا بخاری کی طرف سے 11 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئے تھےجن کی مجموعی لاگت 30 کروڑ روپے تھی۔ ممبر صوبائی اسمبلی محمد نواب خان گوپانگ کی طرف سے 12 ترقیاتی منصوبے پیش کئےگئے تھے جن کی مجموعی لاگت 30 کروڑ روپے تھی۔مخدوم باسط سلطان بخاری کی طرف سے 7 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئے تھےجن کی مجموعی لاگے30 کروڑ روپے تھی۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہےانہوں نے کہا کہ مجھ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور ضلعی انتظامی افسران منصوبوں کو باقاعدگی سے معائنہ کرتے ہیں۔

کام اور مٹیریل کے معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انعم حفیظ، اسسٹنٹ کمشنر علی پور طارق جاوید ، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی جلیل احمدسمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔