کوشش کی جا رہی ہے فیک نیوز کی آڑمیں جس کو چاہیں اٹھا لیں، بیرسٹرگوہر

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومت جلد بازی میں یہ قوانین پاس کر رہی ہے، عدلیہ میں چیلنج ہوگا ، میڈیا سے گفتگو

پیر 27 جنوری 2025 23:19

کوشش کی جا رہی ہے فیک نیوز کی آڑمیں جس کو چاہیں اٹھا لیں، بیرسٹرگوہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ فیک نیوز کی آڑ میں جس کو چاہیں اٹھا لیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اینکرز کے وفد نے ملاقات کی اور پیکا پر خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں چند منٹ میں بل پاس ہوجاتا ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ فیک نیوز کی آڑ میں جس کو چاہیں اٹھا لیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومت جلد بازی میں یہ قوانین پاس کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ جلد بازی میں یہ قوانین پاس کر رہے ہیں، آپ ایک نئی اذیت میں عوام اور شہریوں کو مبتلا کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ اگر یہ بل پاس ہوا تو عدلیہ میں چیلنج ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 20 سے زائد جماعتوں نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں اجلاس میں شرکت کی، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ دہشت گردی کا کوئی حل نکالا جائے، تمام سیاسی جماعتوں اور علماء کو اس نشست میں بلایا گیا۔