مظفرگڑھ،اگیتی کپاس کی کاشت سے زمیندار خوشحال اور ملکی معیشت مضبوط ہو گی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

منگل 28 جنوری 2025 17:47

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول پیسٹی سائیڈ مظفرگڑھ خواجہ عبد الحئی نے اگیتی کپاس اگاؤ مہم کے سلسلہ میں تحصیل صدر آل پاکستان کسان اتحاد مظفرگڑھ رانا محمد تنصیر امجد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگیتی کپاس کی کاشت سے زمیندار خوشحال اور ملکی معیشت مضبوط ہو گی ۔

(جاری ہے)

تحصیل انتظامیہ، محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر اگیتی کپاس کے کاشتکاروں کو بیج ، کھاد اور سپرے ارزاں نرخ پر دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نمبردارز اور کاشت کار اگیتی کپاس کی ذیادہ رقبہ پر کاشت میں ہاتھ بٹائیں اور اگیتی کپاس کی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔\378

متعلقہ عنوان :