جی سی ویمن یونیورسٹی میں اسکالرشپس تقسیم کی تقریب

منگل 28 جنوری 2025 20:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس)میں مستحق طلبہ میں وظائف تقسیم کیے گئے۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ ( سیال)نے تعلیم میں معاونت کے لیے 112 مستحق طلبہ میں فی کس 10000 روپے مالیت کے 2,512,808 روپےکے وظائف تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اسکالرشپ کی تقسیم کی تقریب جی سی ڈبلیو یو ایس میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلرجی سی ڈبلیو یو ایس پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے شرکت کی اور طلباء میں وظائف تقسیم کئے۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عدنان عادل، رجسٹرار اعجاز احمد، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر یاسین منیر، فنانشل ایڈ آفیسر سعدیہ جمیل نے بھی شرکت کی۔ یہ اقدام تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیمی فضیلت کو فروغ دینے کے لیے سیال اور جی سی ڈبلیو یو ایس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :