ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان 30 جنوری کو کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

منگل 28 جنوری 2025 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان 30 جنوری کو صبح 11 بجے تا ایک بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔ صوبہ بلوچستان میں مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے ۔درخواست کنندگان تحریری شکایات میں نام بمعہ ولدیت، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، مکمل پتہ ، نشان انگوٹھا یا دستخط ،رابطہ نمبر اور ای میل واضح تحریر کریں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق نیب گم نام یا فرضی شکایات پر کارروائی نہیں کرے گا، صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اْتر تی ہوں اْن پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔نیب میں شکایات بذریعہ ڈاک، بذات خود نیب دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ ، بذریعہ ای میل [email protected] ، بذریعہ ڈاک یا بذات خود نیب کے دفترشکایات واقع DCآفس انسکمب روڈ کوئٹہ اور بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ( ہر ماہ کی آخری جمعرات ) کو جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ مزیدمعلومات کیلئے علاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فون نمبرز: 9203614 081ـ، 081ـ9203468 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔