
مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں، سلمان اکرم راجہ
آئین کے تحفظ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہوگا ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد بات چیت جوڈیشل کمیشن نہ بنانے پر حکومت سے مذاکرات بند کیے، عمر ایوب ……مداخلت کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں فخرالدین ابراہیم بھی کامیاب نہیں ہوسکے، کامران مرتضیٰ
منگل 28 جنوری 2025 19:55
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم نے بانی کی ہدایت پر یہ ملاقات کی، مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کا ایجنڈا آئین کا تحفظ ہے، ہم نے ماہ رنگ بلوچ سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ ہم نے مولانا فضل الرحمٰن کو حکومتی مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا جب کہ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہے، انہوں نے اس معاملے پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا کہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں کوئی بھی آئینی حق اس وقت بحال نہیں ہے، صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے پیکا قانون لایا گیا، سڑک پر کھڑے ہونے کی آئینی حق ہم سے لیا گیا، آواز بلند کرنے کا آئینی حق بھی نہیں دیا جارہا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جمہوریت کی فلاح و بہبود اور فروغ کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کے پاس آئے ہیں، انہیں حکومت سے ہونے والے مذاکرات سمیت دیگر معاملات سے آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے، حکومت نے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا جب کہ مسلط کی گئی حکومت بانی پی ٹی آئی سے علیحدہ ملاقات نہ کراسکی، 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے پر حکومت سے مذاکرات بند کیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل نیشن ایکٹ اور پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا ہے جب ک ہم جمہوریت کے فروغ کے لیے یہاں آئے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔دوسری جانب، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ ن کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات سے مولانا فضل الرحمٰن کو آگاہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کے تقرر پر بھی بات کی، مداخلت کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں فخرالدین ابراہیم بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔جے یو آئی سینیٹر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزا کی مذمت کرچکے ہیں، دونوں طرف سے سیز فائر ہے، کوئی بات نہیں کی جائے گی، ماحول مزید بہتر بنانے اور نزدیک آنے کی کوشش کی جائے گی، بات چیت بڑھانے کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد منیر افسر سے ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جہاں زیب خان اور ارم فاطمہ کی ملاقات
-
شاد باغ میں خاتون سینٹری ورکر سے چھیڑ چھاڑ اورلوٹ مار میں ملوث ملزم گرفتار
-
مانگا منڈی میں نشئی باپ نے 6ماہ کے بچے کا گلا کاٹ دیا
-
مزدوروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا
-
گورنر خیبر پختونخوا سےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ملاقات
-
نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی
-
لاہور ، گھریلو تنازعہ پر جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی
-
پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی
-
مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر چینی عوام و افواج کو مبارکباد
-
پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف
-
چربی سے گھی آئل تیار کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.