Live Updates

پی ٹی آئی کی نئی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی تشکیل دیدی ، زلفی بخاری کنونیئر مقرر

منگل 28 جنوری 2025 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)پی ٹی آئی نے عالمی رابطہ کاری سے متعلق بنائی گئی کمیٹی تحلیل کر کے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے عالمی سطح پر تعلقات اور رابطہ کاری سے متعلق نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی بطور کنونیئر زلفی بخاری کریں گے جبکہ ڈاکٹر شہباز گل، عاطف خان اور سجاد برکی بھی نئی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی عالمی سطح پر مختلف امور پر پی ٹی آئی کیلئے روابط کاری کرے گی جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات