محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ مکئی کیلئے کھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری کر دیں

بدھ 29 جنوری 2025 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) بہاریہ مکئی کیلئے کھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری کر دی گئیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بہاریہ مکئی کے کاشتکارہائبرڈ اقسام کے لئے کمزور زمین میں بوقت بوائی تین بوری ڈی اے پی،دوبوری ایس او پی،ایک چوتھائی بوری یوریا استعمال کریں۔درمیانی زمین کے لئے اڑھائی بوری ڈی اے پی،ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ زرخیز زمین میں بوقت بوائی دو بوری ڈی اے پی،ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ مکئی کی عام اقسام کے لئے بوقت بوائی کمزور زمین میں اڑھائی بوری ڈی اے پی، ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ درمیانی زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی، ڈیرھ بوری ایس او پی۔اس کے علاوہ زرخیز زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی، ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔بہاریہ مکئی کیلئے متوازن اور متناسب کھادوں کے استعمال سے فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ کھاد کے استعمال کیلئے بہتر ہے کاشتکار پہلے اپنی زمین کی مٹی کا تجزیہ کرا لیں۔

متعلقہ عنوان :