محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد نے مفید مادہ جانوروں کی غیر قانونی سلاٹرنگ کی روک تھام کے اقدامات تیز کر دیئے

بدھ 29 جنوری 2025 15:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن میں مفید اور قابل استعمال مادہ جانوروں کی غیر قانونی سلاٹرنگ کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ متحرک ہے اور اسی سلسلے میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹر سید ندیم بدر کی ہدایات کے مطابق محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالرزاق واہلہ سینئر ویٹرنری آفیسر سی وی ایچ213 رب،ڈاکٹر اعجاز احمد خان سینئر ویٹرنری آفیسر208 رب اور ڈاکٹر سہیل احمد انجم ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل فیصل آبادکے چھاپے کے دوران گوشت کی دکان سے کارآمد مادہ جانور کا ذبح شدہ گوشت برآمد ہوا جو گوشت کے ممنوعہ دن فروخت کے لئے رکھا گیا تھااور اس پر سرکاری مہر بھی موجود نہ تھی۔ لائیوسٹاک حکام نے ملزم مظہر حسین جڑانوالہ روڈ کی دکان کو سیل اور ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :