کمشنر لورالائی ڈویژن کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پو لیو مہم کا اجلاس

بدھ 29 جنوری 2025 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پو لیو مہم کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر منور حسن مگسی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ایاز ، ڈاکٹر محمد اشرف ، سی سی او یونیسف محمد ہاشم ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی ، ڈی ایس ایم فرحان خان ، فوکل پرسن مختیار خان لونی ودیگر متعلقہ ا فسران نے شرکت کی جبکہ ڈویژن کے دیگر اضلاع دکی ، موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنرز و ڈی ایچ اوز بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

کمشنر سعادت حسن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیو سمیت تمام امراض کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ دنیا کے اکثر ممالک سے پولیو ختم ہو چکاہے، انسداد پولیو مہم میں کام کے معیار پر کوئی سمجھو تہ نہیں ہو گا۔ کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داری بہتر طور ادا کرے ۔