Live Updates

خوبصورتی کا مجھے شوبز کیریئر میں بہت فائدہ ہوا، عماد عرفانی

ایک اداکار اگر خوبصورت ہے تو اس کا بات کرنے، اٹھنے بیٹھنے کا انداز بلکہ ہر چیز پرفیکٹ نظر آنے لگتی ہے

جمعرات 30 جنوری 2025 12:04

خوبصورتی کا مجھے شوبز کیریئر میں بہت فائدہ ہوا، عماد عرفانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2025ء)معروف پاکستانی اداکار عماد عرفانی کا کہنا ہے کہ انہیں خوبصورتی کا شوبز کیریئر بنانے میں بہت فائدہ ہوا۔عماد عرفانی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے خوبصورتی کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میں اگر اپنی بات کروں تو مجھے اپنے شوبز کیریئر میں خوبصورتی کا ہمیشہ فائدہ ہی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے مزید کہا کہ ایک اداکار اگر خوبصورت ہے تو اس کا بات کرنے، اٹھنے بیٹھنے کا انداز بلکہ ہر چیز پرفیکٹ نظر آنے لگتی ہے اور اس چیز کے لیے میں اپنے والدین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ خوبصورتی وراثت میں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن میں اس حوالے سے اپنے آپ کو عمران خان، جنید جمشید اور فواد خان کے برابر نہیں سمجھتا۔عماد عرفانی نے عمر کے ساتھ خوبصورتی ڈھلنے کے خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے جب میری زندگی میں ایسا وقت آئے گا تو میں اس حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات