جیکب آباد میں سندھ ہارس کیٹل شو کا انعقاد،تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 30 جنوری 2025 17:02

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2025ء) ضلعی انتظامیہ جیکب آباد نے 147ویں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے ایم این اے چیئرمین اسٹیڈنگ کامیٹی مواصلات میر اعجاز حسین خان جکھرانی نے کی جس میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری، ایس ایس پی جیکب آباد صدام حسین خاصخیلی اور ایس ایس پی سپیشل برانچ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو 10 فروری 2025 کو ضلع جیکب آباد میں منعقد کیا جائے گا جو کہ 16 فروری تک جاری رہے گا جس میں وہ تمام ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جو ماضی میں منعقد ہوئی تھیں۔سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو میں کیٹل شو، ٹسلنگ، کلچرل اسٹال،مختلف گیم، بیڈ منٹن، فٹ بال، کبڈی اور نیزہ بازی سمیت دیگر کئی گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری نے کہا کہ ضلع جیکب آباد کے عوام کی دلچسپی کے لیے دیگر سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی جس کے ذریعے ضلع کے عوام کو تفریح ​​بھی فراہم کی جائے گی۔\378