ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور زندگی نگل گیا

ویڈیو بنانے کے دوران پستول سے اچانک گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

جمعرات 30 جنوری 2025 21:40

ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور زندگی نگل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2025ء)لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول سے اچانک گولی چلنے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور زندگی نگل گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق عبدالرحمن نامی لڑکا ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول سے اچانک گولی چلنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی تھی۔

ٹک ٹاک بنانے کے دوران جاں بحق ہونے والے عبدالرحمن کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا گیا، تاہم اہل خانہ نے کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا لڑکا مزنگ کا رہائشی تھا، اور وسن پورہ اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا، جہاں ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی لگنے سے اپنی زندگی گنوا بیٹھا۔

متعلقہ عنوان :