اسٹیج فنکار ظہوراحمد کی16 ویں برسی (کل) منائی جائیگی

جمعہ 31 جنوری 2025 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء) ٹی وی ،ریڈیو اور اسٹیج کے معروف فنکار ظہوراحمد کی16 ویں برسی اورپاکستان ٹیلی وژن کے مشہور فنکار نور محمد لاشاری کی28 ویں برسی آج یکم فروری بروزہفتہ کو منائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ظہوراحمد 18ستمبر 1934 کو ناگ پور میں پیداہوئے تھے انکی مشہور فلمیں ہیرااور پتھر ، ارمان بادل، مسافر، بجلی شہراورسائے ،شریف آدمی اور خداکی بستی قابل ذکر ہیں وہ یکم فروری2009 کو وفات پاگئے تھے۔

جبکہ نور محمد لاشاری نے اسٹیج ڈراموں اورریڈیو پاکستان میں کام کیا 1967میں ٹیلی وژن سے ہفتہ وار سندھی ڈرامے ناٹک رنگ سے اپنی اداکاری کاآغاز کیا ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں جنگل دیواریں ،چاند گرہن ،دشت اور ماروی کے نام سرفہرست میں شامل ہیں نور محمد لاشاری یکم فروری1997 کو وفات پاگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :