ایس ڈی او لیسکو پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج

جمعہ 31 جنوری 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) ایس ڈی او لیسکو بلھے شاہ محمد جاوید پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ڈی او محمد جاوید سرکاری گاڑی پر اپنی رہائش گاہ عسکری کالونی سے دفتر جا رہے تھے کہ کاہنہ کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہے، حملہ آوروں نے دو فائر کیئے، ایس ڈی او محمد جاوید نے تھانہ کاہنہ میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی تیز اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنا یاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیسکو اتھارٹی اپنے آفیسرز اور آفیشلز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، غنڈہ گرد عناصر اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمارے اہلکاروں کو ہراساں نہیں کر سکتے۔