دھان و کپاس کے بعد گندم کاشت نہ کرسکنے والے کاشتکار سورج مکھی کاشت کریں،محکمہ زراعت

پیر 3 فروری 2025 17:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کومشورہ دیا ہے کہ جن کھیتوں میں دھان اور کپاس کے بعد گندم کاشت نہیں ہوسکی وہاں کاشتکارسورج مکھی کی کاشت سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مظفر گڑھ،ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، لودھراں اور راجن پورمیں 10 فروری تک،میانوالی، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، جھنگ، خوشاب اور فیصل آباد کے اضلاع میں موزوں وقت کاشت 15 فروری تک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لاہور،قصور، اٹک، راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں کاشتکا ر یکم فروری سے28 فروری تک سورج مکھی کاشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی ہائبرڈ اقسام کی پلانٹر کے ذریعے کاشت کےلئے شرح بیج دوتا اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ تک رکھنی چاہیے اور بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا ا ور ڈوڈیاں بنتے وقت ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنے سے 30 من فی ایکڑ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔