نمبر 3 پر بدترین پرفارمنس، بابر اعظم نے شرمناک ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایک سیزن میں نمبر 3 پر کم از کم 5 اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں دوسری بدترین اوسط کے مالک بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 فروری 2025 15:52

نمبر 3 پر بدترین پرفارمنس، بابر اعظم نے شرمناک ملکی ریکارڈ اپنے نام ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 فروری 2025ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی ختم ہونے والی 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور انہوں نے اس سیریز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک بدترین ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
30 سالہ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اس ٹیسٹ سیریز میں نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے 11.25 کی اوسط سے مجموعی طور پر 45 رنز سکور کیے جن میں 8،5، 1 اور 31 رنز کی باریاں شامل تھیں۔

 
بابر اعظم اب ایک سیزن میں نمبر 3 پر کم از کم 5 اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں دوسری بدترین اوسط کے مالک بن گئے ہیں ۔ 
بابر اعظم نے 2024ء میں نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہوئے گزشتہ 7 ٹیسٹ اننگز میں 13.69 کی اوسط سے اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 100 رنز سکور کیے جو نمبر تین پر کسی بھی پاکستانی بیٹر کی دوسری بدترین پرفارمنس ہے۔

(جاری ہے)

 
اس شرمناک فہرست میں پہلا نمبر یونس خان کا ہے جنہوں نے 2000ء سے 2002ء کے درمیان نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اننگز میں 9.00 کی بدترین اوسط کے ساتھ 54 رنز سکور کیے تھے۔ 
قومی ٹیم کے سابق بیٹر زاہد فضل نے نومبر 1990 میں نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہوئے 13.80 کی اوسط سے 69 رنز سکور کیے تھے۔ 
سابق کرکٹر وقار حسن نے 1954ء کے دورہ انگلینڈ کے دوران نمبر پر 3 پر بلے بازی کرتے ہوئے ایک نصف سنچری کی مدد سے 14.7 کی اوسط کے ساتھ 103 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ عنوان :