ایشیا کپ‘ ہرمیچ پرمکمل فوکس ہے کوئی لمحہ ضائع نہیں کرنا ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

منگل 9 ستمبر 2025 15:11

ایشیا کپ‘ ہرمیچ پرمکمل فوکس ہے کوئی لمحہ ضائع نہیں کرنا ، ہیڈ کوچ مائیک ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء) پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے ہر میچ پر مکمل فوکس ہے، کوئی لمحہ ضائع نہیں کرنا ہے۔دبئی سے جاری بیان میں مائیک ہیسن نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہر میچ فائنل جیسا ہوگا، ایونٹ میں کوئی آسان ٹیم نہیں۔ ایونٹ میں سپر فور ہمارا پہلا ہدف ہے، پھر ٹرافی کی جانب قدم بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ محمد نواز ہمیشہ میچ ونر رہا ہے۔سہ ملکی ٹورنامنٹ میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے جیت میں اپنا کردار نبھایا، سہ ملکی سیریز کی جیت نے اعتماد کو نئی بلندی دی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ محمد نواز ہمیشہ میچ ونر رہا ہے، فخر زمان کی واپسی نے بیٹنگ لائن میں طاقت بھردی، دبئی اور ابوظبی کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں لیکن ٹیم تیار ہے۔مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ ٹیم مکمل توازن میں ہے، ہر کھلاڑی کی کارکردگی قابل تعریف ہے، ہر میچ پر مکمل فوکس ہے، کوئی لمحہ ضائع نہیں کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :